aلزبن میں یورپی یونین کا ایک روزہ سربراہی اجلاس

پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج و ریلی

اتوار 9 مئی 2021 18:35

( لزبن( آن لائن ) یورپی یونین کا ایک روزہ سربراہی اجلاس کے دوران جو پرتگال کے شہر پورتو میں منعقد ہوا اس میں یورپین انڈین بزنس ٹاک کا بھی انعقاد ہوا جس میں 27 ممالک کے سربراہان کے علاوہ یورپی یونین کے صدر۔ یورپی کمیشن کے صدر۔ یورپی یونین کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔ بھارتی وزیر اعظم مودی نے بھارت میں کرونا کی صورتحال کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے اور آن لائن طریقے سے اس اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ ریلی مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی کانگریس ہال کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکائ نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے ہاتوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی میں گاڑیوں پر پاکستانی پرچم آویزاں کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جس پر کشمیر کو آزادی دو ، کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرو کے الفاظ تحریر تھے۔ احتجاج کے آرگنائزر ضیائ سید کا کہنا تھا کہ اس احتجاج کا مقصد بین القوامی برادری کو کشمیری کی سنگین صورتحال کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ ریلی میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی پرتگال کے صدر غضنفر جاوید. پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صدر شیخ عمر اور راجہ جاوید نے بھی شرکت کی.