
مسجد اقصی میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب نمازیوں پراسرائیلی فوج کا حملہ قابل مذمت ہے ، شاہ محمود
فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت اور زبردستی بے دخل کرنے کا کوئی اخلاقی، سیاسی جواز نہیں، میڈیا سے گفتگو
اتوار 9 مئی 2021 18:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو جب لوگ نماز اور نوافل ادا کر رہے تھے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے ان کی جائیدادوں سے اس طرح ظلم اور بربریت کے ذریعے بے دخل کرنے کا کوئی اخلاقی، کوئی سیاسی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے ،فلسطینیوں کے حقوق کا علمبردار ہے اور پاکستان نے ہمیشہ ٹھوس موقف اپنایا ہے اور آج بھی اپنا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ عرب لیگ نے ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے،یہ بر وقت فیصلہ اور مناسب قدم ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یکجا ہو کر عرب لیگ ، او آئی سی اور مسلم امہ کو اس پر بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک جو انسانی حقوق کے علمبردارکہلاتے ہیں ان کی توجہ اس طرف مبذول کرانی چاہئے کہ یہ طریقہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی توجہ مبذول کرانے کے لئے سب سے اہم چیز اتفاق و یکجہتی ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ہیں جو مسلمانوں کے اتفاق کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، غلط فہمیوں کو ہوا دیتی ہیں ، جھوٹا پراپیگنڈہ اجاگر کرتی ہیں ، مسلمان ممالک کے اندر نفرت کے بیج بوتی ہیں ان کو شکست دینا ہوگی اور ان کے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، او آئی سی کے پلیٹ فارم سے،اقوام متحدہ ، ہیومن رائٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے یکسوئی سے اپنے موقف ، اپنی موثر آواز کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جس طرح فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کی پاکستان نے بڑے ٹھوس انداز میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرنا چاہوں گا کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں، یہ ظلم فی الفور بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.