
ة8 مئی کورمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کے 3 لاکھ 30 ہزار 812 تھیلے فروخت ہوئے‘رپورٹ محکمہ صنعت وتجارت
]آلو، پیاز، ٹماٹر، بھنڈی، کدو، کیلا، سیب، ایرانی کھجور، دال چنا، بیسن، لیمن، لہسن اور امرودکی 25 فیصدرعایتی نرخوں پر فروخت جاری
اتوار 9 مئی 2021 21:10
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک مرغی کا گوشت1829149 کلو گرام فروخت ہوا جب کہ93190 درجن انڈے فروخت ہوئے۔
8مئی کو رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 394 روپے فی کلو گرام جبکہ کھلی مارکیٹ میں 404روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا۔ جبکہ انڈے رمضان بازاروں میں 130 اور کھلی مارکیٹ میں 135 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر پیاز، آلو، ٹماٹر سمیت دیگر 13 اشیا ضروریہ نوٹیفائیڈ ڈی سی ریٹس سے 25 فیصد کم قیمتوں پر فروخت ہوئیں جبکہ کھلی مارکیٹ میں اشیا ضروریہ کی اوسط قیمتیں،20 کلو آٹے کا تھیلہ 872 روپے، گھی 251روپے فی کلو گرام، باسمتی چاول 128، مٹن 799، بیف 413، مرغی کا گوشت 400، دال چنا134، دال مسور146، دال ماش 237، دال مونگ 193، چینی 85، آلوفریش47، ٹماٹر23، پیاز45روپے فی کلو، روٹی7 روپے، دودھ 84 روپے فی لیٹراور انڈے 135 روپے فی درجن رہی۔ رمضان المبار ک کے دوران اشیا ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے 1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اِن مجسٹریٹس نے 8 مئی کو 13 ہزار 6 انسپکشنز کیں۔1828 اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 64مقدمات درج ہوئے اور47 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر 31 لاکھ 4 ہزار646 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع گوجرانوالہ میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 6لاکھ39 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ ضلع قصور میں سب سے کم ساڑھے 8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کے لیے 1401انسپکشنز کی گئیں، 37 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پرقانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 70چھاپے مارے گئے،کاروائی کے دوران چینی کے 720اورگندم کے 10 ہزار تھیلے برآمد ہوئے جبکہ 3 سٹور اور گودام سیل کر دئیے گئیمزید قومی خبریں
-
نادرا کی نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی
-
اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، راناثنااللہ
-
یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17فیصد اضافہ
-
ہم ’’نان کسٹم پیڈ وزیراعلٰی‘‘ کا تسلط مسترد کرتے ہیں، اختیار ولی خان
-
ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ،تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
-
میپکو کی 491 ہنرمند و غیر ہنرمند ملازمین کی بھرتی کی منظوری
-
نومئی واقعات، فلک جاوید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
-
سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی
-
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
-
تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.