9کوئٹہ، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہو راحمد بلیدی کا بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ کی وفات پر گہرے دُکھ ورنج کا اظہار

اتوار 9 مئی 2021 23:00

-کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) صوبائی وزیر خزانہ میر ظہو راحمد بلیدی نے بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ کی وفات پر گہرے دُکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے بلوچستان کی ترقی وخو شحالی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پرنس محی الدین نے بلو چستان میں قیام امن اورجمہوریت کی بقا ء کیلئے بے شمار قربانیاں پیش کیں جن کوتا ریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا میر ظہور احمد بلیدی نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کریں اور سوگوار خاندان کویہ صد مہ بر داشت کرنے کا حوصلہ عطا کریں دریں اثناء صوبائی وزیر نے سابق میئر تربت قاضی غلام رسول کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم متاثر کن شخصیت کے مالک تھے اور اپنے دور میں تربت میں شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے ایما نداری سے خدمات سر انجام دئیے میر ظہو ر احمد بلیدی نے مرحوم کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کو صبر وجمیل عطا کرنے کی دُعا کی

متعلقہ عنوان :