40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا گیا

ویکسی نیشن کے بعد متعدد افراد میں خون کے لوتھڑے بننے کی شکایات سامنے آنے کے بعد ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے منع کیا گیا ، برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

Sajid Ali ساجد علی پیر 10 مئی 2021 10:30

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا ..
لندن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 مئی 2021ء ) 40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا گیا ، اس سلسلے میں برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات بھی جاری کردیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ صحت کی ویکسینیشن کمیٹی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے 40 سال سے کم عمر مرد اور خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا ، جب کہ اس سے پہلے 40 سال سے کم عمر کی صرف خواتین کو ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی تھی ، اب 40 سال سے کم عمر مردوں کوبھی ایسٹرازینکا ویکسین لگانے سے روک دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کے بعد متعدد افراد میں خون کے لوتھڑے بننے کی شکایات سامنے آنے کے بعد ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے منع کیا گیا جب کہ 40 سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزر اور موڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کردی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی ہے ، کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے ، 12 لاکھ 38 ہزار کورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں ، وزارت صحت کے مطابق کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے، کوویکس نے پاکستان کو پہلی کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی ہے، آسٹرازنیکا کورونا ویکسین پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے ویئرہاؤس منتقل کردی گئی ، پاکستان کورونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7 ملین ڈوززفراہم کرے گا۔