وزیراعظم نے پولٹری مافیا کو ریگولیٹ کرنیکا فیصلہ کر لیا ،پولٹری مافیا کیخلاف وہی فارمولا اپنائیں گے جو چینی مافیا کیخلاف اپنایا، فردوس عاشق اعوان

مرغی کے گوشت میں ہوشربا اضافے پر قابو پانے کیلئے پولٹری مافیا کو ریگولیٹ کیا جائے گا عوام کورونا سے متعلق حکومتی روڈ میپ پر عمل کرے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی،معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

پیر 10 مئی 2021 23:54

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پولٹری مافیا کو ریگولیٹ کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے وہی فارمولا اپنائیں گے جو چینی مافیا کیخلاف اپنایا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی عید پر روایتی خوشیاں پھیکی پڑی ہیں حکومت نے لاک ڈا ئون لگا کرآپ کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا ہے روزانہ قیمتی جانوں کا ضیاع کورونا کے مہلک ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے پڑوسی ملک میں اس مہلک وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے عوام حکومتی روڈ میپ پر عمل کرے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔