خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.3 فیصد ہوگئی

منگل 11 مئی 2021 15:33

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.3 فیصد ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2021ء) خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.3 فیصد ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے مریضوں کی صحتیابی کے باعث فعال کیسز کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ،خیبرپختونخوا میںکورونا کے فعال کیسز9ہزار 666، پشاور میں 1ہزار 488فعال کیسز رہ گئے ۔

(جاری ہے)

صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 1ہزار 484مریض زیر علاج ہیں، کورنا کے 801مریض ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس(ایچ ڈی یوز) اور487مریض آئیسولیشن میں ہیں۔آئی سی یوز میں مریضوں کی تعداد 139جن میں سے 57 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔