شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے پاکستان کے 19,032 مستحق گھرانوں میں اشیاء خردونوش (چاولوں) کی تقسیم

منگل 11 مئی 2021 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے چاولوں کے 19,032 تھیلوں کی تقسیم شروع کی جارہی ہے جس سے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کے تقریباً 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک چاولوں کا تھیلا 21کلو پر مشتمل ہے۔ جس کا مجموعی وزن (400) ٹن بنتا ہے جو کہ مقامی حکومت کے تعاون سے 10 مئی سے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع (لاہور، فیصل آباد،خانیوال، ساہیوال، لکی مروت،ٹانک ، لور دیر، باجوڑ، ڈیرہ اسماعیل خان) میں شفاف طریقے سے تقسیم کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :