راولپنڈی:تھانہ نصیر آباد کی پولیس میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں

عدالت میں زیر سماعت مقدمے نے کے باوجود پولیس نے اپنی مرضی سے پلاٹ دوسرے شہری کے حوالے کردیا متاثرہ شہری آفتاب کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

منگل 11 مئی 2021 23:58

ٓراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) تھانہ نصیر آباد کی پولیس میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں عدالت میں زیر سماعت مقدمے نے کے باوجود پولیس نے اپنی مرضی سے پلاٹ دوسرے شہری کے حوالے کردیا متاثرہ شہری آفتاب کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن نصیر آباد کی حدود چاکرہ روڈ امتیاز مارکیٹ پر آفتاب نامی شہری کی زمین پر مقامی پولیس اسٹیشن سے ملی بھگت کر کے قبضہ کر لیا گیا متاثرہ شہری آفتاب کی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

نزاکت نامی شہری جو کہ قبضہ مافیا ہے نزاکت نے متاثرہ شہری کے پلاٹ پر مقامی پولیس اسٹیشن کی ملی بھگت سے قبضہ کر لیا ہے متاثرہ شہری آفتاب کا کہنا تھا کہ اس نے پلاٹ 1977 کے خرید کنندہ مالک سے پلاٹ خرید کیا تھا جس کا وہ مالک و قابض تھا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ شہری آفتاب کا کہنا ہے کہ اس پلاٹ کی بابت کیس عدالت میں زیرسماعت ہیں لیکن پولیس کی ملی بھگت سے میری زمین ہتھیا لی گئی ہے اور متاثرہ شہری پر مقامی پولیس اسٹیشن کی طرف سے دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ان مقدمات کا مقصد صرف شہری کو ہراساں و پریشان کرنا ہے مقدمات جھوٹے اور جعلی و بوگس ہیں جس کی انکوائری کی استدعا افسران بالا سے کرتا ہوں عدالتی میں کیس زیر سماعت ہونیکے باوجود پولیس نے کوئی شنوائی نہ کی۔

مدعی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر آ کر قبضہ مافیا کو قبضہ لے کر دیا جس کی ویڈیوز موجود ہیں بوقت ضرورت پیش کر دوں گا نزاکت نامی شہری نے متعدد افراد کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشن میں بہت ساری درخواستیں دے رکھی ہیں۔ متاثرہ شہری کی زمین ہتھیانے اور پولیس کی طرف سے اس طرح غیر قانونی عمل کرنے کا سختی سے نوٹس لیا جائے تاکہ تاکہ شہری کو انصاف مل سکی