خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر نماز کے اجتماعات کے لیے این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی

بدھ 12 مئی 2021 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر نماز کے اجتماعات کے لیے این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیر صدارت نماز عیدین کے لئے گائیڈ لائنز کے حوالے سے اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز، ریجنل پولیس آفیسرز اور مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایات جاری کی کہ نماز عید ین کو گائیڈ لائنز کے مطابق ادا کرنے کے لئے علما کرام کو اعتماد میں لے کر عیداجتماعات کھلی جگہوں پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ منعقد کرائیں جائے۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ جہاں کھلی فضا میں ممکن نہ ہو وہاں مساجد میں دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھ کر ایس اوپیز کے ساتھ نماز عید پڑھی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نمازیوں کو ایس اوپیز کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے موقع فراہم کرنے کے لئے ایک مقام پر ترجیحا دو، تین نماز کے اجتماعات مناسب وقت کے فرق کے ساتھ ادائیگی کا اہتمام کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے علماء سے کہا کہ تمام خطباء اور علماء خطبہ عید کو مختصر رکھیں تاکہ اجتماع میں عوام کم سے کم وقت کے لیے رکیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ عید نماز کے لئے آنے والوں کے لیے سنیٹائزر کا استعمال اور ماسک پہننا لازمی ہے۔

کسی کو بھی ماسک کے بغیر نماز عید پڑھنے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اجتماعات میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے 6 فٹ کے فاصلے پر نمازیوں کے لئے واضح نشانات کو یقینی بنائے۔ اور علماء کے تعاون سے معمر افراد، بیمار اور 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو مسجد نہ آنے کی ترغیب دی جائے۔ تمام مساجد اور عید گاہوں کے ایک سے زائد داخلی اور خارجی راستے ہونے چاہیے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

انتظامیہ اجتماعات پر جسمانی درجہ حرارت کی جانچ کا بندوبست کریں,علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مذکورہ شخص کو واپس کیا جائے۔انتظامیہ عید اجتماعات کے انٹری پوائنٹ پر ماسک اور سنیٹائزر کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ عوام کو وضو گھرمیں بنانے اور جائے نماز اپنے ہمراہ لانے کی ترغیب دیں۔ اور وباء کے پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام بعد از نماز عید مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز کی ادائیگی سے قبل اور بعد میں اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے۔ چیف سیکرٹری نے ھدایت دی کہ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ عوام کو آگاہی دینے لئے عید اجتماعات کے مقامات پر کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے بینرز نمایاں طور پرچسپاں کریں۔ رش کے بہتر انتظام کے لئے پارکنگ کا مناسب بندوبست سمیت روایتی سیکیورٹی خطرات سے تحفظ فراہم کرنے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے عملہ تعینات کیا جائے۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ علماء کرام کی کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کی طرح تیسری لہر کے دوران بھی تعاون قابل تحسین ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام علماء کرام کو سنتے ہیں اور اور انکی باتوں پر عمل کرتے ہیں۔ ہمارے علماء کرام جب مثبت سوچ کے ساتھ لوگوں کو ترغیب دیں گے تو اسکے بہت حوصلہ افزا نتائج برآمد ہونگے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے کنوینر علماء کمیٹی مولانا سید یوسف شاہ نے کہا کہ علماء کرام حکومت کی تمام کورونا گائیڈ لائنز کی بھر پور تائید کرتے ہیں۔ انہون نے کھلی جگہوں میں نماز عید پڑھنے کی بھر پور حمایت کی۔۔ شیخ الحدیث مولانا احسان الحق نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس اوپیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی جگہ نماز عید کی ادائیگی سنت موکدہ ہے۔ عید نماز کو آتے جاتے وقت راستہ بدلنا بھی سنت موکدہ ہے۔چیف خطیب مولانا محمد اسماعیل نے موجودہ حکومت کی دیگر مسائل کی طرح کورونا وائرس کے حوالے سے علماء کو اعتماد میں لینا بہت اچھی کاوش ہی