#تمبو:ڈیرہ مراد جمالی،مچھ اور اس کے گردونواح میں عید کے روز موٹرسائیکل ٹکرانے اور لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور 18افراد زخمی

ہفتہ 15 مئی 2021 19:50

i تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2021ء) ڈیرہ مراد جمالی،مچھ اور اس کے گردونواح میں عید کے روز موٹرسائیکل ٹکرانے اور لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور 18افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق عید کے پہلے روز پہلا واقعات ڈیرہ مراد جمالی کے قریب جمعہ خان لاڑو کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے سبب موٹرسائیکل سوار نثار احمد عمرانی جان بحق اور شہزاد احمد زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا دوسرا واقعہ پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ میر گل حسن منجھو میں پش آیا جہاں پر منجھو قبائل کے دو گروپوں میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر ایک دوسرے پر ڈنڈوں کے وار کرکی8افراد بابر،فائق،یونس،مختیار،خلیل،جمیل ،عاشق،ضمیر کو زخمی کردیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ مراد جمالی کے ہسپتال پہنچادیا تیسرے واقعہ ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر 18میں سیال اور منجھو قبائل کے دو گروپوں کے درمیان رشتے کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس میں 8افراد غلام سرور،جہانگیر،معشوق،سرفراز سیال،سوناخان،صدورا،منظوراحمد،میر حسن منجھو زخمی ہوگئے جنھیں سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر سئول ہسپتال پہنچادیا چوتھا واقعہ صدر تھانہ کی حدود جمالی واہ کے قریب موبائل میں فوٹو دینے پر گولہ اور مغیری نوجوانوں میں جھگڑا ہواجس کے سبب لال خان اور شیران مغیری نے چاقوں کی وار کرکے نوجوان اعجاز احمد ولد گل شیر گولہ کا کان کاٹ دیا زخمی نوجوان کو فوری سول ہاسپیٹل منتقل کردیاگیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگیا پانچواں واقعہ مچھ کے قریب پیش آیا جہاں پر کوئٹہ جانے والے دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں منجھوشوری کے رہائشی اعجاز احمد پندرانی جان بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہی