چک بیلی میں قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول محسن جاوید کی بیوی اور دوست ہی قاتل نکلے،دونوں گرفتار

مقتول کی بیوی نے واقعے کے وقت بیہوش ہونے کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

پیر 17 مئی 2021 16:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) چک بیلی کے علاقے باہیا میں گزشتہ ہفتے ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول محسن جاوید کی بیوی اوراس کا دوست ہی قاتل نکلے،پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، مقتول محسن جاوید کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی۔

ملزمان نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ ملزم تیمور اور خاتون کی 4 سال سے دوستی تھی، دونوں شادی کرنا چاہتے تھے،انہوں نے منصوبہ بندی سے محسن جاوید کو قتل کیا۔مقتول کی بیوی نے واقعے کے وقت بیہوش ہونے کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :