6 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

منگل 18 مئی 2021 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے 6پولیس افسران کے تقرر و تبادلوںکے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی محمد فیصل کو ڈی پی او بہاولپور لگا دیا گیا ،ڈی پی او بہاولپور حسن سہیل سکھیرا کو ایس ایس پی ٹیلی پنجاب لگا دیا گیا ،اے آئی جی آپریشنز سائوتھ پنجاب ملتان سید غضنفر علی شاہ کو ایس ایس پی انوسٹیگیشن راولپنڈی تعینات کردیا گیا،اے آئی جی ڈسلپن سی پی او علی رضا کو ڈی پی او لیہ جبکہ ڈی پی او لیہ کو سید ندیم عباس کو ایس ایس پی انٹرنل اکائونٹبلٹی برانچ لگا دیا گیا اورتقرری کے منتظر اسماعیل الرحمن اے آئی جی ڈسپلن سی پی او تعینات لگا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :