فیصل آباد،38پولیس کانسٹیبلز کے تقرروتبادلے کردیئے گئے

ہفتہ 22 مئی 2021 22:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) سی پی او نے 38پولیس کانسٹیبلان کو تبدیل کردیا‘تبدیل ہونے والوں کو اینٹی رائٹ یونٹ ڈیوٹیوں پر بھجوا دیاگیا‘کانسٹیبل شہزاد حسین کو تھانہ سول لائن سے اینٹی رائٹ یونٹ ڈیوٹی پر لگا دیاگیا دیگر تبدیل ہونے والوں میں کانسٹیبلان میں محمد منان کو تھانہ ریل بازار‘عمر نذیر کو تھانہ کوتوالی‘محمد شہزاد عباس کو تھانہ جھنگ بازار‘علی رضا کو تھانہ گلبرگ ‘خلیق الرحمن کو تھانہ غلام محمد آباد ‘محمد نوید شفیق زاہد کو تھانہ رضا آباد‘محمد مزمل افضل کو تھانہ پیپلزکالونی‘شمیم احمد خان کو تھانہ مدینہ ٹائون‘محمد بلال کو تھانہ سرگودھا روڈ‘محمد زبیر کو تھانہ منصور آباد‘علی رضا کو اینٹی رائٹ یونٹ سے نیب محرر اینٹی رائٹ یونٹ‘ذیشان علی کو تھانہ ملت ٹائون‘محمد اسامہ شاہد کو تھانہ بٹالہ کالونی‘وحید اختر خان کو تھانہ بٹالہ کالونی‘محمد ارسلان افتخار کو تھانہ ڈی ٹائپ کالونی‘فیصل ندیم کو تھانہ سمن آباد ‘عمیر بیگ کو تھانہ صدر‘عرفان علی کو تھانہ ٹھیکریوالا ‘امتیاز علی انجم کو تھانہ سٹی جڑانوالہ‘محمد ثقلین کو تھانہ صدر جڑانوالہ‘محمد شہباز کو صدر جڑانوالہ‘محمد شبیر کو تھانہ ستیانہ‘قیصر علی خاں کو تھانہ روڈالہ‘فیصل منیر کو تھانہ روڈالہ‘محسن حیات کو تھانہ لنڈیانوالہ‘ارشاد کو تھانہ لنڈیانوالہ ‘محمد ارسلان کو تھانہ کھرڑیانوالہ‘ محسن علی کو تھانہ کھرڑیانوالہ ‘راحیل کو تھانہ سٹی سمندری‘رحمان علی کو تھانہ سٹی سمندری‘امان اللہ کو تھانہ باہلک‘آصف شہزاد کو تھانہ کر اور کانسٹیبل شفقت عباس کو تھانہ کر سے اینٹی رائٹ یونٹ ڈیوٹی پر تبدیل کردیاگیا۔