بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے کلاس نہم امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا

بدھ 20 اگست 2025 17:30

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے کلاس نہم امتحان ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے کلاس نہم امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔نتائج کا اعلان ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے کمشنر آفس میں کمپیوٹر کا بٹن دبا کر کیا۔

(جاری ہے)

امتحان میں 96034 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 44250 نے کامیابی حاصل کی اور اس طرح کامیابی کا تناسب 46.08 فیصد رہا۔ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔ سیکرٹری بورڈ محمد فیاض سلیمی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :