Live Updates

شہرکی تمام بڑی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل، میئر کراچی

شہر کے نالے 40 ملی میٹر بارش کی گنجائش والے ہیں، کراچی میں 170 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے‘انٹرویو

بدھ 20 اگست 2025 16:21

شہرکی تمام بڑی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل، میئر کراچی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی تمام بڑی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کرکے انہیں کلیئر کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں میئر کراچی نے کہا کہ جہاں جہاں ابھی مسائل ہیں ان سے نمٹا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کے نالے 40 ملی میٹر بارش کی گنجائش والے ہیں، کراچی میں 170 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے نالوں کی صفائی نہ ہونے کا الزام بھی مسترد کردیا اور کہا کہ نالوں کی صفائی نہیں ہوئی تو پانی کی نکاسی کیسے ہوئی۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر شہر کی صورتحال قدرے بہتر ہے، مختلف علاقوں میں بجلی بندش کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :