
وزارت صحت کے فیصلے براہ راست انسانی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، وفاقی وزیر صحت
بدھ 20 اگست 2025 17:30

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی پالیسیاں وضع کرنے کی ضرورت ہے جو بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے میں مدد دے سکیں جس سے صحت کے نظام پر بہت زیادہ دباؤ پڑ رہا ہے اور ان پر عملدرآمد میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا اولین مقصد لوگوں کو صرف علاج کرنے کے بجائے بیمار ہونے سے روکنا ہے۔ ہسپتالوں میں ہم جو رش دیکھتے ہیں وہ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے کوئی سیاسی ریلی ختم ہوئی ہو۔ ہمیں صحت کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرکے اس بوجھ کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں تقریبا ً68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روک تھام علاج سے زیادہ مؤثر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اب احتیاطی تدابیر پر توجہ دے رہی ہے تاکہ شہریوں کو بیمار ہونے سے پہلے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے بچوں کو 12 قابل علاج بیماریوں سے بچانے کے لئے معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت پر زور دیا، پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس بیماری سے بچانے کے لئے اپنے حفاظتی ٹیکوں کے نظام کو مضبوط بنانا ہوگا۔موجودہ حکومت ملک بھر میں بنیادی صحت یونٹس (بی ایچ یوز) کو مضبوط بنانے اور بروقت دیکھ بھال کی فراہمی کے لئے ایک موثر ریفرل سسٹم کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی میڈیسن منصوبے کے ذریعے ڈاکٹروں اور ادویات کو عوام کی دہلیز پر لایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو براہ راست اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت کے لیے ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ صحت کے موجودہ نظام اور ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دستیاب وسائل کے اندر زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کریں۔مزید قومی خبریں
-
لیسکو کا اربوں روپے مالیت کے اے ایم آئی میٹر خریدنے کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت کی گندم خریداری کے قرض میں غیر معمولی اضافہ
-
خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب مزید 45زندگیاں بہا لے گیا، تعداد بڑھ کر 365 تک پہنچ گئی ، پی ڈی ایم اے
-
کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے بڑا امدادی قافلہ روانہ کر دیا
-
مرتضی سولنگی کو صدرمملکت کا ترجمان مقررکردیا گیا
-
گورنرسندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
18 سال کی کرپشن اور نااہلی نے کراچی کو ڈبو دیا، حلیم عادل شیخ کی سندھ حکومت پر تنقید
-
ڈی پی او ساہیوال نے چیچہ وطنی سرکل میں 5 مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کرکے شہریوں کی شکایات سنیں
-
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24اگست کو طلب
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دریائوں میں پانی کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے فصلیں اور بستیاں متاثر
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا رات بھر بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.