سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات

منگل 19 اگست 2025 23:06

سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع سوات، بونیر اور شانگلہ سمیت دیگر علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے مؤثر اور بروقت اقدامات کیے ہیں۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 سے زائد ٹیلی کام سائٹس (ٹاورز) متاثر ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام خدمات کی بحالی کے لیے پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کی ٹیمیں فوری طور پر مقامی انتظامیہ کے تعاون سے روانہ کی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی اے کی تیز رفتار کارروائی کے نتیجے میں صرف 48 گھنٹوں کے اندر 85 فیصد متاثرہ ٹاورز کو بحال کر دیا گیا، جس سے مواصلاتی نظام کی بڑی حد تک بحالی ممکن ہو سکی۔پی ٹی اے کی اس بروقت اور مؤثر کوشش کو متاثرہ علاقوں کے عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے جنہیں مشکل وقت میں رابطے کی سہولت دوبارہ میسر آئی۔