پرویز رشید نے غزہ پر مظالم کیخلاف نواز شریف کے جاری بیانات کے ٹوئٹ فواد چوہدری کو بھیج دئیے

نواز شریف کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے شواہد پیش ہیں، لیگی رہنما کا فواد چوہدری کو جواب

اتوار 23 مئی 2021 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب میں غزہ پر مظالم کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے جاری بیانات کے ٹوئٹ فواد چوہدری کو بھیج دیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے وزیر اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے شواہد پیش ہیں۔سینئر ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات ہمت کریں اور یہ شواہد اپنے مقبوضہ میڈیا کو جاری کرنے کی اجازت بھی فرما دیں۔