ای سی سی نے وزارت تعلیم سمیت متعدد محکموں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور ی دیدی

سپارکو کے قرض کو حکومت کے قرض میں تبدیل کرنے کی سمری واپس ہوگئی،احساس ایمرجنسی پروگرام کے فیز دو کی منظوری

بدھ 26 مئی 2021 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) ای سی سی نے وزارت تعلیم سمیت متعدد محکموں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور ی دیدی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت تعلیم کیلئے 12کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور ی دی گئی ،سپارکو کے قرض کو حکومت کے قرض میں تبدیل کرنے کی سمری واپس ہوگئی،کابینہ ڈویژن کیلئے 28 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری ہو گئی،احساس ایمرجنسی پروگرام کے فیز دو کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کیلئے پینشن ادائیگی کی منظوری دی گئی ،اس مد میں 4 کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظور کی گئی، ایوی ایشن کے ملازمین کے اخراجات بارے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :