ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

خدمت آپکی دہلیز پر حکومت پنجاب کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے ذریعے گراس روٹ لیول پر تبدیلی لائی جائے گی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 27 مئی 2021 17:48

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا باقاعدہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ خدمت آپکی دہلیز پر حکومت پنجاب کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے ذریعے گراس روٹ لیول پر تبدیلی لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت حکومت نے ایک سہ ماہی پروگرام جاری کیا ہے جس میں پہلے ہفتے کا تھیم صفائی، دوسرا ہفتہ نکاسی آب اور تیسرے ہفتے کے لئے سرکاری عمارتوں کی صفائی ستھرائی کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ چونکہ اس پر وگرام کی کامیابی عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں چنانچہ ضروری ہے کا عوامی نمائندگان کے ساتھ ساتھ عا م عوام بھی آن بورڈ ہوں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کی ہفتہ صفائی کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ میونسپل کمیٹیوں کو فعال کرتے ہوئے شہر وں اور قصبہ جات میں مکمل صفائی کو یقینی بنائیں۔

کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھایا جائے، سڑکوں اور گلیوں میں پڑا ہوا تعمیراتی سامان ہٹایا جائے اور وال چاکنگ کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سٹریٹ لا ئٹس کو فعال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو اس پروگرام میں بھر پور طریقے سے شامل کرنا ہے تاکہ یہ صفائی ستھرائی محض ایک ہفتے تک محدود نہ رہے بلکہ ہم اس ہفتے میں عوام کو ایسا صاف ستھرا ماحول دیں جسے وہ رول ماڈل کے طورپر اپناتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو ایسا سے صاف اور صحت افزا بنائیں۔

متعلقہ عنوان :