متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کئی ماہ کے بعد کورونا کے 2ہزار سے زائدیومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
محمد عرفان جمعہ 28 مئی 2021 11:55
(جاری ہے)
گزشتہ روز تین افراد موت کی بازی ہار گئے جس کے بعد اس موذی بیماری سے ہونے والی کُل ہلاکتیں 1,664 ہو چکی ہیں۔
گزشتہ روز کورونا کے 2,137 مریض شفا یاب ہو گئے۔ اب تک مجموعی صحت یابیاں5,43023 ہو گئی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پی سی آر کے 2,25957 ٹیسٹ کیے گئے۔ جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1,16422 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ہے۔ امارات میں اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ دوسری جانب امارات کی نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات میں تقریبات سے متعلق اہم شرط کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق NCEMA نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سے تقریبات میں صرف وہی لوگ شرکت کر سکیں جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہو گی یا پھر کلینیکل ویکسین کے ٹرائلز میں شمولیت اختیار کی ہو گی۔ حکام کے مطابق مملکت میں تمام ثقافتی، سماجی، کھیلوں کی اور فنون لطیفہ کی تقریبات پر اس نئی شرط کا اطلاق ہوگا۔ ان تقریبات میں شرکت کے موقع پر پی سی آ رٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ دکھانی بھی لازمی ہو گی جسے جاری ہوئے 48 گھنٹوں سے زائد وقت نہ گزرا ہو۔ NCEMA کی جانب سے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کا الحوسن ایپ پر E کا حرف یا گولڈ سٹار ظاہر ہونا چاہیے جس سے ان کے ویکسین لگوانے کا پتا چلتا ہے۔ تقریبات سے متعلق ان نئی شرائط کا اطلاق6 جون سے ہوگا۔اتھارٹی کے مطابق یو اے ای کی 78 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک لگا دی گئی ہے۔ جبکہ 60 سال سے زائد زائد عمر کے افراد اور کمزور مدافعت والوں کی 84.59 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور
-
ایران میں شیطان نیٹ ورک پرچھاپا، 250 افراد گرفتار
-
اسرائیل کو رفح پر حملہ کیے بغیر حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق ہے، امریکہ
-
پنجاب حکومت ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے بجائے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہو،اسد قیصر
-
دنیا کے 13 ممالک کے وزرائے خارجہ کا رفح پر زمینی حملہ روکنے کے لئے اسرائیل کو خط
-
بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ
-
بھارت، بچی کی انگلی کی بجائے زبان کا آپریشن کرنے والا ڈاکٹرمعطل
-
نریندر مودی کی جعلی ویڈیو کا تخلیق کارمنظرعام پرآگیا
-
آسٹریلیا اورامریکا زیرسمندر ڈرون سامنے لے آئے
-
عالمی سطح پراقتصادی امکانات میں بہتری کے باعث رواں سال کے دوران پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں 2 فیصد تک اضافے کی توقع ہے، اقوام متحدہ
-
برطانیہ نے بھارت سے مصالوں کی درآمد کی جانچ کا نظام سخت کردیا
-
غزہ کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، رفح میں اسرائیلی آپریشن غلطی ہو گی،امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.