ظ*نوشہروفیروز، وانا میں شہید ہونیوالے فوجی جوان کامران منگی کی تدفین کردی گئی

اتوار 30 مئی 2021 19:05

ًنوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2021ء) پڈعیدن کے نواحی گاؤں ڈگیجا کا رہائشی فوجی جوان وانا میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید، تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ، آبائی گاؤں کی گئی،مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ اپنی جان کا نذرانہ وطن عزیز کی خاطر پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پڈعیدن کے نواحی گاؤں ڈگیجا کا رہائشی فوجی نوجوان 27سالہ کامران منگی ولد سکندر علی منگی آ ٹھ روز قبل وانا میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے شدید زخمی ہو گیا تھا جو وہاں پر زیرے اعلاج تھا کہ کل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا فوجی جوان کامران منگی کی میت ایمبولینس کے ذریعہ انکے آ بائی گاؤں ڈگیجا میں لائی گئی اور شہید کی نماز جنازہ میں عزیز رشتہ داروں سمیت علاقہ کے سیاسی سماجی و فوجیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کامران منگی کو مکمل فوجی اعزاز کے سپرد خاک کیا گیا،اس موقع پر شہید فوجی جوان کامران منگی کے والد سکندر علی منگی نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے کہ اس نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے بتایا کہ شہید کامران پانچ سال قبل پاک فوج میں بھرتی ہواتھا شہید کامران شادی شدہ تھا مگر اولاد کی نعمت سے محروم تھا،