لاہور، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو مسائلستان بنادیا : سلیم رضا

جمعرات 3 جون 2021 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو مسائلستان بنادیا،موجودہ نا اہل حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوامی مسائل اور معاشی بحرانوں میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی نے غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے ہیں اور انکی زندگیاں عذاب بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز لیگ کا ووٹر اپنی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے جسے توڑنے کی کوئی کوشش ماضی میں کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی، ووٹ نواز شریف کا ہے جو عوام کے دلوں میں بستے ہیں، پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی نوجوانوں کو تقسیم کیا، گالی گلوچ کا کلچر پروان چڑھایا، سیاسی رواداری کا جنازہ نکالا اور اب عمران خان قوم کو تقسیم کرنے میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران بوکھلا چکے ہیں اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے دوبارہ تیز ہورہی ہیں تو حکمرانوں کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں ان کی انتقامی سیاسی کارروائیاں ہمارے عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔