ڈیرہ اسماعیل خان ،اراضی کے تنازعہ پر31سالہ شخص کو گھات لگائے مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعرات 3 جون 2021 23:42

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) تحصیل پہاڑ پور کی یونین کونسل کڑی خیسور کے گائوں جھوک گانمے والی میںاراضی کے تنازعہ پر31سالہ سمیع اللہ ولد محمد امین قوم ناچ کو گھات لگائے مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،کڑی خیسور پولیس نے دو بھائیوں سمیت تین نامزد ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پہاڑ پور کی یونین کونسل کڑی خیسور کے گائوں جھوک گانمے والی میںاراضی کے تنازعہ پرراستے میں پہلے سے گھات لگائے تین مسلح ملزمان اللہ نواز ، شاہ نوازپسران مصطفی اور محمد حسنین بلوچ ولد محمد نواز سکنہ جھوک گانمے والی نے 31سالہ سمیع اللہ ولد محمد امین قوم ناچ کو اس وقت فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا جب وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا۔ تھانہ کڑی خیسور پولیس نے مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر دوسگے بھائیوں سمیت تین نامزد ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :