خورشید شاہ کے بیٹے کے وکیل فاروق ایچ نائیک فوڈ پوائزننگ کا شکار

جمعہ 4 جون 2021 16:30

خورشید شاہ کے بیٹے کے وکیل فاروق ایچ نائیک فوڈ پوائزننگ کا شکار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹے رکنِ سندھ اسمبلی فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹے رکنِ سندھ اسمبلی فرخ شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس کی سماعت کے موقع پر معاون وکیل نے عدالتِ عظمیٰ کو بتایا کہ وکیل فاروق ایچ نائیک کو فوڈ پوائزننگ ہو گئی ہے۔معاون وکیل نے بتایا کہ فاروق نائیک نے درخواست کی ہے کہ فرخ شاہ کا معاملہ بھی دیگر مقدمات کے ساتھ ہی لگایا جائے۔