دھان کی منظورشدہ اقسام کا بیج،زرعی مشینری،اجزائے کبیرہ و صغیرہ اور جڑی بوٹی مار زہروں پرکاشتکاروں کو سبسڈی دی جارہی ہے،صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی
جمعہ 4 جون 2021 22:31
(جاری ہے)
یہ فصل ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم ذریعہ ہے۔
پاکستانی باسمتی چاول اپنی خوشبو اور معیارکی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ مالی سال 2019-20 کے دوران 2.19 ملین ٹن چاول برآمد کئے گئے جس سی2.94 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔ دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کا یہ قومی منصوبہ پنجاب کے 15 اضلاع میں جاری ہے جس سے دھان کی موٹی اور باسمتی اقسام کی اوسط پیداوار میں 20اور10من فی ایکڑ کا اضافہ ہو گا۔ گذشتہ مالی سال اس منصوبہ کے تحت دھان کی کاشت کیلئے زرعی آلات پر 3کروڑ 20 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی جبکہ آئندہ مالی سال کاشتکاروں کو 26کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔اس پروگرام سے صوبہ میں دھان کی مشینی کاشت کو فروغ حاصل ہوگا اور کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی اور منافع میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں زرعی شعبہ کو فعال اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے مالی مشکلات کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے ترجیحاًوسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی،چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر عظیم خان،سابق ایم این اے رانا عمر نذیرخان، سابق صوبائی وزیر سہیل ظفر چیمہ،ڈائریکٹر محکمہ زراعت چودھری مشتاق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹرز محکمہ زراعت نوید عصمت کا ہلوں اور ڈی ڈی زراعت ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیاراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کامونکی شاہد نذیر اعوان اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور کاشتکاروں کی محنت کے باعث2020-21 میں صوبہ پنجاب میں گندم اور دھان کی 2 کروڑ9 لاکھ میٹرک ٹن اور53 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے۔۔کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی اور زرعی مداخل کی بروقت خرید کیلئے بلاسود قرضوں کا اجرائ ، کھادوں پر سبسڈی، کراپ انشورنس سکیم اور اہم فصلوں کی فی ایکڑپیداوار میں اضافے کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ اب کاشتکاروں کی سہولت اور اٴْن کے تحفظات کے ازالہ کے لئے حکومت پنجاب نے تاریخ میں پہلی مرتبہ '' کسان کارڈ'' کے اجرائ کا انقلابی پروگرام شروع کیا ہے جس کے ذریعے تمام سبسڈیز کو کیش ٹرانسفر کی صورت میں براہ راست کاشتکاروں کے اکاونٹ میں منتقل کیا جائے گا۔گذشتہ تین سالوں میں زرعی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اورکورونا وبائ کے باوجود ملک میں زرعی شعبہ ہی وہ واحد شعبہ ہے جس کی مثالی کارکردگی سے گروتھ ریٹ میں اضافہ ہواہے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.