ْنوشہرہ میں اپنے گھر سے الیکشن ھارنے والا پرویز خٹک ایک طویل کامے سے نکل آیا،ہمایوں خان

منگل 8 جون 2021 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ صدر ہمایون خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں اپنے گھر سے الیکشن ھارنے والا پرویز خٹک ایک طویل کامے سے نکل آیا۔ اپنے بیان میں ہمایوں خان نے کہاکہ اپنے کپتان کے سامنے روسیاہ ھونے والا شخص دختر مشرق کے خلاف ھرزہ سرائی ھوا نظر آیا۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف بھولنے پر اسکو شرم مگر نہیں آئی۔

(جاری ہے)

امنہوںے کہاکہ الزام بہتان تو کم ظرف لوگوں کا راہ فرار ہوتا ہے، پرویز خٹک کی کرپشن پشاور بی آر ٹی کی صورت صوبائی دارالحکومت میں لیٹی پڑی ہے۔ ہمایوں خان نے کہاکہ جس دن بی آر ٹی پشاور کی شفاف انکوائری ہوی سب سے پہلے شخص پرویز خٹک اس ضمن میں جیل میں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پرویز خٹک پیسوں سے مقابلے کی ذہنیت بتا کر آپ نے پاکستانی عوام کے شعور کا مذاق اڑایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر پیسوں سے الیکشن جیتے جاتے تو دو ماہ قبل تم اپنے گھر نوشہرہ میں نا ہارتے۔ انہوںنے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو خلاف بے بنیاد الزام تراشی کیا مقصد ہی. یہ کس کے پے رول پر ھی