گرمی کی شدت میں اضافہ سے طلبا اور والدین کاسکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ

بدھ 9 جون 2021 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) گرمی کی شدت میں اضافہ سے طلبا اور والدین نے سکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ کردیا۔لاہورسمیت صوبہ بھر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا۔ گرمی کی شدت میں اضافہ سے بچے بھی بلبلا اٹھے۔

(جاری ہے)

شدید گرمی سے اکثر سکولوں میں طلبا کی حالت غیر ہوگئی ۔ والدین نے گرمی کی شدت میں اضافہ پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو فی الفور گرمی کی چھٹیاں دی جائیں تاکہ انھیں بڑے نقصان سے بچایا جاسکے۔ سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی کمی ہونے کے باعث طلبا میں پانی کی کمی کے مسائل بھی سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :