جیکب آباد:موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا

بدھ 9 جون 2021 20:50

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) جیکب آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا فرارتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں واقع جڑیا چوک پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 30سالہ اصغر جکھرانی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول کی لاش سول ہسپتال لیجائے گئی جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی پولیس کے مطابق دیرینہ تنازع پر واقع پیش آیا دونوں فریقین جکھرانی برادری سے تعلق رکھتے ہیں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :