ریلوے کاا لمناک حادثہ نااہلی اور لاپرواہی کی زندہ مثال ہے،اتنے بھاری نقصانات پر بھی ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے،جمشید اخترشیخ

حکومت معاشی اعشاریوں سے نہیں خفیہ اشاروں پر چل رہی ہے، 90 روزمیںسب اچھا کردینے والے حکمران33ماہ میں بھی کچھ نہ کرسکے،صدرٹریڈرزونگ مسلم لیگ(ن) اسلام آباد

بدھ 9 جون 2021 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سنیئر رہنماو ٹریڈرزونگ اسلام آباد کے صدرجمشید اختر شیخ نے کہاہے کہ ریلو ے کا المناک حادثہ نااہلی اور لاپرواہی کی زندہ مثال ہے،ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع افسوسناک ہے،مہنگائی،غربت،بھوک اور کوروناسے بچ جانے والے ٹرین حادثوں کا شکار ہوجاتے ہیں،آئے روز کے ٹرین حادثوں کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل چکاہے اوروہ ٹین کے سفر سے گبھرانے لگے ہیں، تبدیلی سرکار زندگی کے ہر شعبے میں ناکام ترین اور نااہل ترین ثابت ہوئی ہے،عوام کی جانیں اس قدرسستی ہوچکی ہیں کہ اتنے بھاری نقصانات پر بھی ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

، سابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کے دور میں ریلوے نے ترقی کی جبکہ شیخ رشید کے دور میں ریلوے ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار رہا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما جمشیداختر شیخ نے مزید کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران معاشی اعشاریوں سے نہیں بلکہ خفیہ اشاروں پر چل رہی ہے،یہی وجہ ہے کہ پونے تین سال کے دوران ملک کے اندر کوئی بڑی تبدیلی رونما نہیں ہوسکی،قرضوںکا حجم کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا ہے،اپوزیشن حکومت گرانے کی کوئی سازش نہیں کررہی بلکہ عوام پر مسلط نااہل اور نالائق حکومت کو ہٹانے کیلئے آئینی و عوامی راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں، قائد و سابق وزیراعظم میاںنوازشریف اقتدار میں رہتے تو وہ سی پیک کی شکل میں ایک بڑا معاشی دھماکہ بھی کرتے مگر ان کے اقتدار سے جانے کے بعد سی پیک رول پیک ہوگیاہے، صوبائی اور وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی بڑے اقدامات سامنے نہیں آسکے،موجودہ مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہ تین سالہ اقتدار نے عمران نیازی کو بُری طرح بے نقاب کردیا،90 روزمیںسب اچھا کردینے والے عمران نیازی33ماہ سے زائد عرصہ میں بھی کچھ نہ کرسکے اور باقی عرصے میں بھی کچھ نہیں کرسکیںگے،اب عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی،سائیکل والے وزیراعظم کے قصے سنا کر عمران نیازی نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی۔

سنیئر رہنمامسلم لیگ(ن) اسلام آبادجمشید اخترشیخ نے کہاکہ قوم کی خدمت کرنے والے قید اور چینی چور دندناتے پھر رہے ہیں،معاشی بحران سرچڑھ کربول رہاہے،تبدیلی سرکار کے دور میںآٹا اور چینی سمیت ضروریات زندگی کے نرخوں نے عوام کو ایڑیاں رگڑنے پر مجبور کردیاہے،وطن عزیز میں متعدد بحران نااہل حکمرانوںکی بدانتظامی کا شاخسانہ ہے،حکومت عام آدمی کو درپیش مسائل کا ادراک اور ان کے سدباب کیلئے کوئی کردارادانہیں کررہی جبکہ عمران نیازی کو تو اس وقت اپنے اقتدار کے دوام کے سواکچھ نہیں سوجھ رہا۔