ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل میں پارکنگ فیس کم کرکے 400 روپے کردی،لئیق احمد

آئندہ چھ ماہ کے لئے 24 گھنٹے کے بعد آئل ٹینکرز کی پارکنگ کے اضافی چارج موخر کردیئے گئے ہیں،ایڈمنسٹرکراچی

بدھ 9 جون 2021 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل میں پارکنگ فیس کم کرکے 400 روپے اور آئندہ چھ ماہ کے لئے 24 گھنٹے کے بعد آئل ٹینکرز کی پارکنگ کے اضافی چارج موخر کردیئے گئے ہیں، ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل سے ہونے والی آمدنی اس کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، جولائی سے ٹرمینل کے تعمیراتی کام شروع کردیئے جائیں گے، 1500 دکانوں کی تعمیر سمیت رابطہ سڑک کی تعمیر اور دیگر کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن ،پیپلز لائنز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز ابڑو، ڈائریکٹر ٹرمینل عمران صدیقی، چیئرمین آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن میر شمس شہوانی، نائب صدر رفیق احمد کاکڑ، سینئر وائس چیئرمین گلفراز خان، چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن خانزادہ مسعود، پیپلز لائنز کے چیئرمین ایم کے ترین، وائس چیئرمین راجہ شکور، گل سعد آفریدی، ایم یوسف شہوانی، جی ایچ عباسی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس ٹرمینل کے حوالے سے کئی اسکیمیں رکھی گئی ہیں دیگر سہولیات کے علاوہ یہاں فائر بریگیڈ اور سول انجینئرز بھی تعینات کئے جائیں گے، انہوں نے آئل ٹینکرزمالکان کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران سے درخواست کی کہ وہ پاکستانی اور کراچی کا شہری ہونے کے ناطے اس اہم ترین پروجیکٹ کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ اس کے قیام کے مقاصد پورے ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ انٹری فیس لاگو کرنے سے قبل آئل ٹینکرز ٹرمینل میں کم و بیش 700 ٹینکرز یومیہ پارک کئے جا رہے تھے تاہم بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے پارکنگ فیس لاگو کئے جانے کے بعد ٹینکرز مالکان نے یہاں ٹینکرز پارک کرنا بند کردیئے اور نیشنل ہائی وے ، شیریں جناح کالونی سمیت دیگر مقامات پر غیرقانونی طور پر ٹینکرز پارک کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ٹینکرز کو کسی بھی صورت ان جگہوں پر پارک نہیں کیا جاسکتا لہٰذا سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آئل ٹینکرز کو ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل میں ہی پارک کیا جائے جہاں ٹینکرز کی پارکنگ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ جن مقاصد کے تحت یہ ٹرمینل قائم کیا گیا ہے وہ تبھی پورے ہوں گے جب یہاں مکمل طور پر تمام ٹینکرز پارک کئے جائیں گے، اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ عدالتی احکامات اور قواعد و ضوابط کے مطابق تمام امور جلد از جلد مکمل کرلئے جائیں، آئل ٹینکرز مالکان یہاں اپنے ٹینکرز پارک کریں اور تمام سہولیات سے مستفید ہوں، اس آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں آئل ٹینکرز مالکان، ڈرائیورز اور دیگر متعلقہ افراد کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں جس سے ٹینکرز مالکان اور ڈرائیوروں کو بھی اپنے روزمرہ امور میں سہولت ملے گی۔

(جاری ہے)

ٹرمینل میں 3200 آئل ٹینکرز پارک کرنے کی گنجائش ہے جبکہ (10) دس ہزار افراد کیلئے انفرا اسٹرکچر دستیاب ہے،200 ایکڑ رقبے میں سے 150 ایکڑ رقبہ آئل ٹینکرز کی پارکنگ اور 50 ایکڑ رقبہ دیگر سہولیات کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ مسجد، وضو خانے، کینٹین، ریسکیو یونٹ سمیت 128 ٹوائلیٹ تعمیر کئے گئے ہیں، ٹینکرز کی پارکنگ کے لئے مخصوص کی گئی وسیع جگہ کے ساتھ ساتھ گاڑیاں کے اسپیئر پارٹس اور ٹینکرز ریپرنگ دکانوں سمیت دیگر سہولیات بھی یہاں مہیا کی گئی ہیںجبکہ 54 انچ قطر کی پانی کی لائن اور 150 ہزار گیلن کی گنجائش پر مشتمل انڈرگراؤنڈ اور 60ہزار گیلن کا بالائی ٹینک بھی موجود ہی