پرویز خٹک نے آصف زرداری کے سامنے وزارت کیلئے ہاتھ جوڑے تھے ،ہمایوں خان

بدھ 9 جون 2021 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا کردار واضح ہے انہوں نے زرداری کے سامنے وزارت کے لئے ہاتھ جوڑے تھے ۔

(جاری ہے)

پشاورپریس کلب میں پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی بات کواسد عمرنے دہرایا کہ نیب اورمعیشت ساتھ نہیں چل سکتے،پرویزخٹک کا کردار واضح ہے انہوں نے وزارت کے لئے زرداری کے سامنے ہاتھ جوڑے تھے،ادھراٴْدھرکی بجائے نوشہرہ شکست کے بارے میں سوچیں ، ثابت نہیں کرسکتے کہ پیپلزپارٹی نے غیرآئینی اقدام کی حمایت کی ہو۔

پی ڈی ایم 26 نکات پر بنی تھی 26 واں نکتہ استعفی کا تھا پہلا نہیں،ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ ہم بزدار کی حکومت ختم کرنا نہیں چاہتے،ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت گرمی اتنی زیادہ نہیں جتنی مہنگائی بے روزگاری زیادہ ہے۔ٹرین حادثہ انتہائی دلخراش لیکن حکمران ٹس سے مس نہ ہوئے،سابق صدر آصف علی زرداری نے پہلے کہہ دیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے،جب اے این پی کے ساتھ ہماری مخلوط حکومت تھی ہم نے وفاق سے اپنا حق لینا شروع کیا تھا،صوبائی حکومت مکمل ناکام اور نااہل ہے۔