پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا سنسنی خیز مقابلے سے آغاز
لاہور قلندرز نے فتح چھین لی، آخری اوور میں راشد خان کی دھواں دار بلے بازی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور کے ہاتھوں 3 سال بعد شکست
محمد علی جمعرات 10 جون 2021 00:47
(جاری ہے)
یہ لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 3 سال بعد پہلی فتح ہے۔
ابوظبی میں کھیلے جا رہے چھٹے سیزن کے دوبارہ آغاز پر لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز کولن منرو اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے اوور میں جیمز فالکنر نے منرو کو چلتا کردیا۔ روحیل نذیر کا وکٹ پر قیام بھی مختصر رہا اور وہ صرف 8 رنز بناکر فالکنر کا دوسرا شکار بنے جبکہ کپتان شاداب خان بھی آسٹریلین باؤلر کے ہتھے چڑھ گئے۔ عثمان خواجہ بھی صرف 18 رنز بناکر حارث کو وکٹ دے بیٹھے۔ افتخار احمد اور حسین طلعت نے سکور 72 تک پہنچایا تو احمد دانیال نے 12 رنز بنانے والے افتخار کی وکٹ حاصل کرلی، حسین طلعت بھی جلد ہی چلتے بنے۔ آصف علی ایک مرتبہ پھر امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بنا کر احمد دانیال کی دوسری وکٹ بن گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی فائنل الیون میں تین غیرملکی کھلاڑیوں عثمان خواجہ، کولن منرو اور فواد احمد کو موقع فراہم کیا ۔ لاہور قلندرز کے چار غیرملکی کھلاڑیوں میں بین ڈنک، راشد خان، ٹم ڈیوڈ اور جیمز فالکنر شامل ہیں۔ میچ کے لیے لاہور قلندرز سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، محمد فیضان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، احمد دانیال اور حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان(کپتان)، کولن منرو، عثمان خواجہ، افتخار احمد،حسین طلعت، روہیل نذیر، آصف علی، فہیم اشرف، حسن علی، محمد وسیم اور فواد احمد شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اپریل میں پی سی بی نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یکم جون سے ایونٹ دوبارہ کراچی میں انعقاد کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت اور سابقہ تجربات کے پیش نظر تمام فرنچائزوں نے پی سی بی سے لیگ کو متحدہ منتقل کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا تھا اور آج سے لیگ کا دوبارہ ابوظبی میں آغاز ہوا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.