Live Updates

ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبہ سے رشوت وصولے بعد ڈگریوں کی تصدیق کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعرات جون 14:55

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبہ سے رشوت وصولے بعد ڈگریوں کی تصدیق کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا د کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن نے ڈیرھ سال سے ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن بند کردی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں طلبہ کو اپنی ڈگریوں کی تصدیق میں پریشانی کا سامنا ہے۔کورونا کی پابندیاں ختم ہونے کے باوجود ایچ ای سی ڈگریوں کی تصدیق سے گریزاں ہے جبکہ پانچ ہزار کی رشوت کے عوض فوری ڈگری کی تصدیق کردی جاتی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت ہائیرایجوکیشن کی کرپشن کا فوری نوٹس لے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات