کسانوں کے جعلی ترجمانوں کے ذریعہ وزیراعظم عمران خان کو ماموں بنایا گیا، شوکت علی چدھڑ

کسان بورڈ وزیراعظم عمران خان کو تصویر کا اصل رٴْخ دکھائے گا، سربراہ کسان بورڈ پاکستان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 جون 2021 15:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) سربراہ کسان بورڈ پاکستان چوہدری شوکت علی چدھڑ نے کہا ہے کہ کسانوں کے جعلی ترجمانوں کے ذریعہ وزیراعظم عمران خان کو ماموں بنایا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شوکت علی چدھڑ نے کہا کہ وزارت زراعت کسانوں کی معاشی تباہی کی ذمہ دار ہے کیونکہ زراعت کی ترقی میں ہی ملکی معاشی ترقی مضمر ہے۔چوہدری شوکت علی چدھڑ نے کہا کہ کسان بورڈ وزیراعظم عمران خان کو تصویر کا اصل رٴْخ دکھائے گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ نام نہاد کسان رہنماؤں کو وزیراعظم سے ملوا کر چاپلوسی کرائی گئی۔چوہدری شوکت علی چدھڑ کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری کسانوں کو ساتھ بٹھا کر زراعت کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :