پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس ہوگی

جمعرات 10 جون 2021 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ’بزنس کے جدید رجحانات ‘ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج برو ز ( جمعہ ) سے ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب بروز جمعہ 4:30بجے گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوگی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔