قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے،گورنر بلوچستان

جمعرات 10 جون 2021 22:37

قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قانون سازی کے ذریعے ہی صوبے میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہی.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے بریفنگ کے دوران کیا.

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں بالخصوص ڈرائیور حضرات کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی. بریفنگ کے دوران ڈی آئی جی موٹر وے پولیس جاوید علی مہر، صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ فتح بھنگر اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان شاہنواز علی بھی موجود تھے۔