قبضہ مافیا ضلع کے پر آمن حالات کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں،عمائدین پشین صوبائی قومی جرگہ

جمعہ 11 جون 2021 00:12

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) پشین صوبائی قومی جرگہ کے سربراہ ملک محمدیوسف خان کاکڑ ، سردار حاجی عبدالرحمان بازئی ، حضرت افغان ، ملک اسلم بازئی ، زمیندار ایکشن کمیٹی کے چئیرمین سید عبدالقہار آغا ، جنرل سیکرٹری خالقداد ملکیار ، حاجی عبیداللہ ملکیار ، سید عبدالجبار آغا، صوفی دوست محمد ، حاجی کریم سیمزئی ،نصرالدین کمالزئی اوردیگر قبضہ مافیا کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ضلع کے پر آمن حالات کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں قبائل کے اسناد یافتہ زمینوںپر سرکاری کی مل بگھت سے ہائی کورٹ کے احکامات کو ہوامیں اڑاتے ہوئے قبضہ گیری اب بھی جاری ہے جسے یہاں آباد قبائل میں قبائلی تنازعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے تمام قبائل کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا وقت اہم ضرورت ہیں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قبائل کے ان زمینوں کاریکارڈ ریوینیو کیپاس موجود ہیں مگر پھربھی قبضہ مافیاکوسپورٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے سرکار اور قبضہ مافیا عوام اور یہاں پرزندہ گی بسر کرنے والے قبائل نے دشمنی کے آغاز کے منتظر ہے انہوں نے کہا کہ اگر قبضہ مافیاںسرکار کی سرپرستی میں اسی طرح سرگرم رہی تو وہ دور نہیں کہ یہاں کے پرآمن حالات کو قبائلی تنازعات اور باہمی دشمنیوں کا گڑبنے جس کی ہم ضلع کے قبائلی عمائدین اور عوام پرزور الفاظ میں مزہ مت کرتے ہوئے انتظامیہ کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ اگر انتظامیہ نے اس بابت اپنا قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج دہرنے جلوسوں اور شٹرڈاون کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جبکہ اس بابت ہائی کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکتھے ہوئے اعلی عدلیہ سے رجوع کیا جائیگا خواب خرگوش سونے والی انتظامیہ عوام کو آمن آمان کی فراہمی پرمامور اب عوام کے جان ومال سے کھیلنے جارہے ہیں جس کی ہم تنظیمی اور قبائلی طور پر شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ہاد دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ آبائی جدی اور پشتی عراضی پر قبضہ کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے تاہم اس بابت ضلعی وصوبائی گورنمنٹ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے توجہ مبزول کرانا چاہتے ہیں کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ان کے زمہ میں ہے اگر اس بابت ایکشن نہ لیا گیا تو فساد برفاہونے کی زمہ داری صوبائی حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوئی