سعودیہ میں کسی کارکن سے بے جا ڈیوٹی لینے پر 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا
کارکن پر تشدد، بدزبانی اور توہین آمیز سلوک کرنے والے آجروں کو بھی سزا ملے گی
محمد عرفان جمعہ 11 جون 2021 10:13
(جاری ہے)
ہر کارکن کے ساتھ احترام کا معاملہ کریں۔
ایسی کوئی بات یا ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے کارکن کا وقار متاثر ہوتا ہو یا اس کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں۔العیافی نے توجہ دلائی کہ کسی بھی کارکن سے زبردستی کوئی بھی کام یا خدمت لینا غیر قانونی عمل ہے- کسی بھی کارکن سے ایسا کوئی کام نہیں لیا جاسکتا جو ملازمت کے معاہدے میں مذکور نہ ہو- ملازمت کے معاہدے سے خارج کسی بھی کام کے لیے کارکن کو دھمکا کر اس سے کام کرانا قابل سزا عمل ہے- تاہم سیلاب، حالات جنگ، آتشزدگی، قحط، زلزلے، زبردست وبائی امراض، جانوروں یا حشرات الارض وغیرہ کی یلغارکے استثنائی حالات میں ان سے اضافی کام لیا جا سکتا ہے۔ آجریا اس کے مقرر کردہ عہدیدار یا مینجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ کارکن کے ساتھ شایان شان معاملہ کرے۔آجر یا اس کے خاندان کے کسی فرد یا مینیجر کو اس بات کا کوئی حق نہیں کہ وہ کارکن کے ساتھ تشددآمیز سلوک کرے یا خلاف تہذیب انداز سے پیش آئے۔ کارکن کے اہل خانہ کے ساتھ بھی اس قسم کا رویہ اختیار نہیں کیا جاسکتا۔آجر کو اس بات کا کوئی حق نہیں کہ وہ کارکن کی توہین کرے یااس پر ظلم کرے یا اس سے سختی سے پیش آئے۔قانون محنت کی دفعہ 81 میں ہے کہ اگرآجر نے معاہدہ ملازمت میں مذکور ذمہ داریوں کی آجر کی جانب سے خلاف ورزی پر بغیر اطلاع دیے ڈیوٹی ترک کردی تو اسے اس کے تمام قانونی حقوق ملیں گے۔مزید اہم خبریں
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کا تحفظات کا اظہار
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.