مکوانہ، ناجائز اسلحہ برآمد ، سریا سے لوڈ گاڑی ڈرائیور گرفتار ،زمین پر قبضہ فصل کو آگ لگانے پر مقدمات درج

ہفتہ 12 جون 2021 11:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) ناجائز اسلحہ برآمد ، سریا سے لوڈ گاڑی ڈرائیور گرفتار ،زمین پر قبضہ فصل کو آگ لگانے پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق ناجائز اسلحہ برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نثار احمد اے ایس آئی نے دوران گشت چک نمبر744گ ب کے قریب بشیر احمد کو گرفتار کرکے رائفل 44بور برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،گاڑی پر آہنی سریا لوڈ کرکے تیزرفتاری سے گاڑی چلانے پر گاڑی ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج غلام مجد د اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس نے موضع مائی صفوراں کے قریب دوران گشت سکندرحیات ڈرائیور کو فورڈ ڈالہ پر آہنی سریا لوڈ کرکے سریا گاڑی سے باہر نکال کر تیزرفتار ی غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے عوام الناس کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے ڈرائیور کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 279ت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا ،ٹھیکہ پر حاصل کردہ زمین پر قبضہ کرکے فصل کماد کو آگ لگانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر733گ ب کے رہائشی محمد ریاض کی ٹھیکہ پر حاصل کردہ زمین پر غلام عباس وغیرہ نے دوران ٹھیکہ رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور فصل کماد کھوری کو کو آگ لگادی محمد ریاض اور اس کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اشٹام پھاڑڈالا تھانہ صدر نے زیر دفعہ 447/511/43ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔