براڈ شیٹ کو پاکستان سے ملنے والے 29 ملین ڈالر پر امریکی کمپنی کا دعوی خارج

براڈ شیٹ نے ہرجانے کی رقم مخصوص اکائونٹ میں نہ رکھ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے،وی آرگلوبل

ہفتہ 12 جون 2021 13:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) امریکی جج نے برطانوی فرم براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر امریکی کمپنی ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر کا دعوی خارج کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر نے براڈ شیٹ کے خلاف امریکا اور آئیل آف مین(برطانوی خودمختار جزیرہ) میں کیس کیے تھے۔

(جاری ہے)

ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر نے براڈ شیٹ کے خلاف امریکا اور آئل آف مین میں کیس کیے تھے اوربراڈ شیٹ کو پاکستان سے ملنے والے 29 ملین ڈالر پر اپنا حق جتانے کی کوشش کی تھی،امریکی جج نے براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈ کا دعوی خارج کردیا جب کہ براڈ شیٹ اور وی آر گلوبل کے درمیان آئیل آف مین میں تنازع ابھی عدالت میں ہے۔

رپورٹس کے مطابق وی آر گلوبل نے براڈ شیٹ کے وکلا کو پاکستان پرکیس کے لیے 6 ملین ڈالر دیے تھے۔وی آرگلوبل کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ نے ہرجانے کی رقم مخصوص اکائونٹ میں نہ رکھ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔