جامعہ کراچی میں 84 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی

ہفتہ 12 جون 2021 16:23

جامعہ کراچی میں 84 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) کراچی یونیورسٹی کے اندر 84 انچ پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث موسمیات اور صفورا کے اطراف کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

(جاری ہے)

پانی جمع ہونے سے ان علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ ضلع وسطی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں پانی فراہم کیا جانا تھا تاہم پانی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :