ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

اس وقت جہلم میں 7 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 12 جون 2021 17:20

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت جہلم میں 7 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے ،محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 95614 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2358 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک کل 2284 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت کل کرونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 34453 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 877 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.60 ہے۔ جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2815 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 87747 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :