کورونا ویکسینیشن سے انکار کرنے پر بنوں پولیس کی چھ لیڈی کانسٹیبل معطل ، تنخواہ بند

ہفتہ 12 جون 2021 20:15

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) کورونا ویکسینیشن سے انکار کرنے پر بنوں پولیس کی چھ لیڈی کانسٹیبل معطل ، تنخواہ بند، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اعلامیہ جا ری کر دیا ، تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس کے تمام عملہ و اہلکاروں کو بنوں پولیس لائن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسینیشن کی جا رہی ہے گزشتہ روز روایتی خوف کے باعث چھ لیڈی پولیس کانسٹیبل نے کورونا ویکسین لگانے سے انکار کیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمران شاہد نے کارروائی کرتے ہوئے تفصیلات طلب کیں جس میں ہیڈ کانسٹیبل رفعت سہیل ،کانسٹیبل رخسانہ ،کانسٹیبل روہیدہ ،کانسٹیبل روقیہ ،کانسٹیبل ذاکیہ رحمن اورکانسٹیبل گلشن شامل ہیں جنہیں معطل کرکے لائن حاضر کیا جبکہ ان کی تنخواہ بھی بند کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :