پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61 رنز سے ہرادیا
73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر ڈیوڈ ملر پلیئر آف دی میچ قرار
ذیشان مہتاب اتوار 13 جون 2021 02:18
(جاری ہے)
پشاور زلمی کے اوپنر حیدر علی صفر اور شعیب ملک دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے اوپنر کامران اکمل کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 125 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے پشاور زلمی کی جیت کی بنیاد رکھی.
ڈیوڈ ملر نے 46 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی. ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے. اوپنر کامران اکمل نے 37 گیندوں پر 59 رنز بنائے. رومان پاؤل نے 19 گیندوں پر پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 43 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 197 تک پہنچایا. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے دو جبکہ خرم شہزاد اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاف ڈوپلیسی کو فیلڈنگ کے دوران محمد حسنین کے ساتھ ٹکر لگنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا. ان کی جگہ صائم ایوب کو کنکشن متبادل کی حیثیت سے فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا. کل بروز اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں دو میچز کھیلے جائیں گے. پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں جبکہ دوسرے میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.