سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات کر کے بھاگنے والے دو ڈاکووں کو پٹرولنگ پولیس نے ناکہ پر گرفتار کر لیا

پیر 14 جون 2021 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات کر کے بھاگنے والے دو ڈاکووں کو پٹرولنگ پولیس نے ناکہ پر گرفتار کر لیا۔جن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر کے تھانہ ساہیوال پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے موضع وجھ سیم نالہ پر دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری عمران سے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور چاوے والا کی طرف فرار ھو گئے۔

(جاری ہے)

جس کی اطلاع پر پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چک 93 شمالی نے کوٹ احمد خان کے قریب ناکہ بندی کرکے دونوں ڈکیت ملزمان محمد وسیم ولد قاسم ممتاز سکنہ مٹھ لک اورمحمد شہزاد ولد ملازم حسین سکنہ منڈی بہا?الدین کو گرفتار کر لیا۔جن کے قبضہ سے ڈکیتی کے واردات میں استعمال ھونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ پسٹل برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا۔ جن کو پٹرولنگ پولیس نے ملزمان کوپسٹل اور موٹرسائیکل سمیت تھانہ ساھیوال پولیس کے حوالے کر دیا۔جو مصروف تفتیش ہے۔