Live Updates

جہانگیر ترین کے الگ پارٹی بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

علی ظفر اور ایف آئی اے نے تو تقریبا جہانگیر ترین کو کلئیر کر دیا ہے ،باقی الزامات ہیں تو وہ عدالتوں کا مسئلہ ہے وزیراعظم کا نہیں۔سینئر صحافی ہارون الرشید کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 جون 2021 13:58

جہانگیر ترین کے الگ پارٹی بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 جون 2021ء ) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف وزیراعظم بن گئے تو مریم نواز تو کیا نواز شریف کی بھی افادیت نہیں رہے گی کیونکہ لوگ لیڈر کے اردگرد جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔مریم نواز بھارت اور امریکا کے خلاف کبھی بات نہیں کریں گی۔فارمولا یہ پیش کیا گیا ہے کہ مریم نواز شریف چیف منسٹر بن جائیں۔

اگر شہباز شریف بیٹھا ہو گا تو کیا اسے کام کرنے دے گا ؟۔شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکانات بہت کم ہیں لیکن وہ اس آس میں ضرور ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کے الگ پارٹی بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔علی ظفر اور ایف آئی اے نے تو تقریبا جہانگیر ترین کو کلئیر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

باقی الزامات ہیں تو وہ عدالتوں کا مسئلہ ہے وزیراعظم کا نہیں۔اگر کچھ تعلقات بچ گئے ہیں تو وہ جہانگیر ترین نے بچائے ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین وزیراعظم نہیں بن سکتا تاہم وہی اس پارٹی کو چلا سکتا ہے،جہانگیر ترین کو پاکستان تحریک انصاف میں میں نے شامل کروایا تھا ۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی تھی۔

جہانگیر ترین نے عدالت میں کہا کہ خدا کا شکر ہے، یہ مشکل وقت تھا گزر گیا۔مہنیوں کی طویل تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے گرفتار نہ کرنے کو تسلیم کر لیا ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے قانون کا سامنا کیا ہے۔لاکھوں کاغذات ایف آئی اے کو جمع کرائے۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے ہماری بے گناہی کو تسلیم کیا ۔ایف آئی اے کو لاکھوں دستاویزات پیش کیں۔ان ایف آئی آرز کا بجٹ سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے اپنی بے گناہی ثابت کر دی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات