
سعودیہ میں ایک انتہائی قابل اعتراض تقریب کی ویڈیو وائرل ہونے پر عوام بھڑک اُٹھے
ویڈیو میں رقاصاؤں نے بے ہودہ ڈانس کیا تھا، حکام نے سوشل میڈیا اسٹارز پر لاکھوں ریال جرمانہ عائد کر دیا
محمد عرفان
پیر 14 جون 2021
14:00

(جاری ہے)
العربیہ نیوز کے مطابق تقریب سے پکڑے جانے والے 12 افراد پر 50 ہزار سے 3 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا گیا جب کہ منتظم کمپنی پر 4 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
تقریب میں شریک 12 افراد میں 5 غیر ملکی مقیمین ہیں۔اس سے قبل سعودی وزارت تجارت نے "اسنیپ چیٹ" کی معروف شخصیات کو ایک تقریب میں اکٹھا کرنے کے ذمے دار کمپنی کی طلبی کی تھی۔ کمپنی کی جانب سے ریاض میں ہونے والی اس تقریب میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا تھا۔ وزارت تجارت کے اعلان کے مطابق ذمے دار کمپنی پر 3 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کمپنی نے سوشل میڈیا پر اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے مذکورہ مشہور شخصیات کی مدد لی تھی۔ کمپنی کو وزارت داخلہ کی جانب سے مقرر کردہ کووڈ-19 کے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزیوں کے سبب بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی ایک تقریب کے نامناسب وڈیو کلپس گذشتہ ماہ مئی کے اواخر میں سوشل میڈیا پر گردش میں آئے تھے۔ تقریب میں سوشل میڈیا کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔ انہوں نے یہ وڈیو کلپ اپنے اکاوٴنٹس پر جاری بھی کیے تھے۔سوشل میڈیا پر گردش میں آئے کلپوں میں ایک تقریب میں متعدد رقاصاوٴں کی موجودگی بھی سامنے آئی۔ اس کے نتیجے میں سوشل میڈیا کے حلقوں میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی۔ علاوہ ازیں تقریب میں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت دی گئی تعداد سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔ اس دوران میں حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.