وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا سینئر صحافی راجہ طارق کے انتقال پر اظہارافسوس

پیر 14 جون 2021 20:30

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا سینئر صحافی راجہ طارق کے انتقال پر اظہارافسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیر تعلیم و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے سینئر صحافی، رکن کراچی پریس کلب اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری راجہ طارق کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ راجہ طارق نے صحافت کے میدان میں جس طرح اپنی خدمات انجام دی اور جس طرح سچ و حق کی صحافت کی اس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راجہ طارق مرحوم ایک نڈر اور سچے صحافی تھے اور انہوں نے ہمیشہ اپنی قلم سے حق و سچ کی بات لکھی اور کہی۔ ان کے انتقال سے صحافی برادری کو ایک بڑا نقصان ہوا ہے اور ایک اچھا اور نڈر صحافی ہم سے آج جدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم راجہ طارق کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالی مرحوم کے لواحقین سمیت تمام صحافی برادری کو صبر جمیل عطا فرمائے۔